உர்தூ ஆடியோ

Vinkmag ad
اردو آڈیو ڈاٹ کام کی نئی پیش رفت ۔ موبائل فون پر ایپس دستیاب  ، جملہ فنی سہولتوں کے ساتھ اب ہمارے جملہ آڈیو اور ویڈیو سننے کی سہولت
آج سے چودہ سال قبل ایک مقامی ویب سائٹ کی حیثیت سے قائم شدہ ویب سائٹ بھٹکلیس ڈاٹ کام میں دوسال بعد   اردو کا شعبہ قائم کیا گیا اور اس میں اردو ادب کے اصناف خطابت اور شعر وسخن کے آڈیو اور ویڈیو ذخائر کی اشاعت کا سلسلہ شروع کیا گیا تو اردو اس کی شناخت بن گئی ، اس دوران اس پر مختلف شہروں سے تازہ بہ تازہ جمعہ خطبات ، ۱۹۴۰ء سے ابتک ریکارڈ شدہ برصغیر کے عظیم خطیبوں کی تقاریر اور شعراء کی آواز میں ریکارڈ شدہ کلام پیش کیا گیا ، اور اس میں جذباتیت اور گروہ بندی  سے بلند ہوکر سنجیدگی اور معیار کو مواد کی اشاعت کی کسوٹی قرار دیا گیا اور اسے اعلی فنی تکنیک سے مرصع کرنے کی کوشش کی گئی ،بفضل خدا ابتک اس پرتقریبار تین سو خطیبوں اور شاعروں کے تین ہزار سے زیادہ آڈیو اور ویڈیو پیش کئے جاچکے ہیں  اور مسلسل اس میں اضافہ جاری و ساری ہے۔ اس سائٹ پر جن شخصیات کی آوازیں اور ویڈیوز پیش کئے گئے ان میں سے کئی ایک اہم شخصیات کے تعارف کے لئے یہ اب واحد ذریعہ ہوگیا ہے،اس کے ذریعہ ہمیں ماضی اور حال کے خطابت اور شعر و سخن کے اعلی معیارات کو ذہنوں میں تازہ رکھنے اور نئی نسل کو ان سے جوڑنے میں ہمیں کتنی کامیابی نصیب ہوئی ہے اس کا فیصلہ مستقبل پر چھوڑتے ہیں ۔
احباب کو یہ بتاتے ہوئے دلی مسرت ہورہی ہے کہ موبائل پر آسانی سے ہمارے آڈیو اور ویڈیو کی فراہمی کے لئے ایپل موبائل پرہمارا ایپس عمل میں آچکا ہے ، چند ہی روز میں انڈروئید سسٹم میں بھی جاری ہونے کی توقع ہے۔ آپ سے گذارش ہے کہ اس ویپ کو ضرور بہ ضرور اپنے موبائل ڈیوائس پر انسٹال کریں ،اور ذیادہ سے زیادہ احباب کو اس سے آگاہ کرنے کے لئے ہمارا یہ اطلاع نامہ فورورڈ کریں ، واٹس اپ پر الٹرٹ حاصل کرنے کے لئے اپنی فون لسٹ میں مندرجہ ذیل نمبر شامل کریں اور ہمیں اپنا اور دوست احباب کے نمبرا الٹرٹ لسٹ میں شامل کرنے کے لئے ارسال کریں۔ واٹس اپ الرٹ کا موبائل نمبر حسب ذیل ہے۔  ایپس اسٹور میں  Urduaudio    یا  bhatkallys    تلاش کرنے پر مطلوبہ ایپس تک رسائی ہو جائے گی۔
Bhatkallys Watsapp:   00917795630632

 

News

Read Previous

ஜுன் 27, குவைத்தில் புனித ரமழான் வரவேற்பு நிகழ்ச்சி

Read Next

சிறுநனி – சிறுகதைத் தொகுப்பு

Leave a Reply

Your email address will not be published.